Aaj Logo

شائع 10 جولائ 2024 08:42pm

پاکستان کے سب سے بڑے اسپتال کی تزئین و آرائش میں ناقص میٹریل کا استعمال

پاکستان کے سب سے بڑے میو اسپتال کی تزئین و آرائش میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ نے ایگزیکٹو انجینئر کو خط لکھ دیا جس میں اسپتال کی تزئین و آرائش میں ناقص میٹریل کے استعمال کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

لاہور کے میو اسپتال کی تزئین وآرائش میں ناقص میٹریل کےاستعمال نے پنجاب کی سابق نگران حکومت پر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

میواسپتال انتظامیہ کے جانب سے لکھے گئے خط میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ میو اسپتال کی ایمرجنسی کی تزئین و آرائش میں ناقص میٹریل استعمال ہوا۔ اسپتال ایمرجنسی مریضوں کے حفظان صحت کےخلاف ہے۔

ڈپریشن کی دوائیاں کس طرح موٹاپے کا سبب بن رہی ہیں؟

مزید کہا گیا کہ ایمرجنسی میں جگہ جگہ سے پانی کی لیکج ہورہی ہے، نئی تعمیر شدہ ایمرجنسی کی دیواروں میں پانی کا رساؤ ہے۔ ایمرجنسی میں ناقص میٹریل سے صفائی کے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ جس کے باعث مریضوں اور طبی عملےکی زندگی کو خطرہ ہے۔

مون سون بارشوں میں خطرناک اسکن انفیکشنز سے کیسے بچیں؟

انتظامیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایمرجنسی کی تعمیر کا غیر جانبدار آڈٹ کروایا جائے اور اسپتال کی ایمرجنسی کو درست حالت میں بحال کیا جائے۔

Read Comments