Aaj Logo

شائع 10 جولائ 2024 07:35pm

ہلکی جیب کے ساتھ ’کِیا اسپورٹیج‘ کا مالک بننے کا آسان طریقہ

آج کے اس مہنگائی کے دور میں مڈل کلاس تو دور کی بات بلکہ امیر طبقے کے افراد کے لیے بھی گاڑی خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔

ایسے میں مشہور کار برانڈ کِیا اسپورٹیج نے ماہانہ قسطوں پر گاڑیاں فروخت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صارفین کو خوشخبری سنائی ہے۔

کیا اسپورٹیج کار برانڈ کپمنی نے اپنی 5 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان میں مقامی سطح پر اسمبل شدہ کاروں کی تمام اقسام پر ایک محدود مدت کی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ آفر صارفین کو 50 فیصد کم ادائیگی کے ساتھ کسی بھی Kia Sportage ویرینٹ میں اپ گریڈ کرنے اور باقی رقم 18 ماہ کی اقساط میں ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

گاڑیاں بنانے والی کمپنی کے مطابق یہ پیشکش 9 جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوئی ہے، اور صارفین کیش پر مبنی مکمل ادائیگی کے آپشن میں سے انتخاب کر سکتے ہیں اور اس محدود مدت کی پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

’کِیا‘ اسپورٹیج ایلفا ویریئنٹ خریدنا چاہتا ہے تو اس کی مجموعی قیمت 75 لاکھ 50 ہزار روپے ہے جبکہ قسطوں پر اسے 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ یعنی 37 لاکھ 75 ہزار روپے ایڈوانس دینا ہوں گے جب کہ باقی ماندہ قیمت 18 مہینوں میں ادا کرنا ہو گی، جو کہ 2 لاکھ 9 ہزار 7 سو 23 روپے ماہانہ قسط بنتی ہے۔

اگر کوئی صارف ’کِیا‘ اسپورٹیج ’ایف ڈبلیو ڈی‘ ویریئنٹ لینے کا خواہشمند ہے تو اس کی کل قیمت 79 لاکھ 90 ہزار روپے ہے جبکہ 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے طور پر اسے 39 لاکھ 95 ہزار روپے ادائیگی کرنا پوگی جب کہ باقی ماندہ رقم 18 مہینوں میں ادا کرنا ہوگی، اس طرح ہر ماہ 2 لاکھ 21 ہزار 9 سو 45 روپے قسط ادا کرنا ہو گی۔

جبکہ ’کِیا‘اسپورٹیج کے ’اے ڈبلیو ڈی‘ ویریئنٹ کی ٹوٹل قیمت 87 لاکھ 20 ہزار روپے ہے، جس کی 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ 43 لاکھ 60 ہزار روپے بنتی ہے جب کہ 18 مہینوں میں ہر ماہ 2 لاکھ 42 ہزار 2 سو 23 روپے کی قسط ادا کرنا ہو گی۔

’کِیا‘اسپورٹیج کے ’پی کیو ایف‘ ویریئنٹ کی ٹوٹل قیمت 92 لاکھ 50 ہزار روپے ہے اور اسکی ڈاؤن پیمنٹ 46 لاکھ 25 ہزار روپے بنتی ہے۔ اس کی 18 ماہ تک ماہانہ قسط 2 لاکھ 56 ہزار 9 سو 45 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

Read Comments