Aaj Logo

شائع 10 جولائ 2024 06:36pm

کے پی ریونیو اتھارٹی نے ہدف سے 6 ارب 77 کروڑ روپے اضافی ٹیکس اکٹھا کرلیا

خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی نے ہدف سے 6 ارب 77 کروڑ روپے اضافی ٹیکس اکٹھا کرلیا ہے۔

ریونیو اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مالی سال 2023- 24 کے دوران 41.77 ارب روپے کے محاصل اکھٹے کئے۔

ٹیکس نہ دینے والوں کو اب ٹیکس دینا ہوگا، صوبے کو ملنے والے اداروں کو وفاق سے الگ کرنا پڑے گا، وزیر خزانہ

اتھارٹی نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے مالی سال 2023-24 کے لئے 35 ارب روپے کا ہدف دیا گیا تھا، اس طرح ہدف سے 6 ارب 77 کروڑ اضافی ٹیکس اکٹھا کرلیا۔

وزیر اعظم نے ٹیکس چوری سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

Read Comments