حکومت کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں اضافے کے معاملے پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چئیرمین وسیم مختارکی زیر صدارت سماعت ہوئی ۔
دوران سماعت پاورڈویژن حکام کی جانب سےاتھارٹی کویونیفارم ٹیرف پربریفنگ دی گئی ۔
پاورڈویژن کے حکام کا کہنا تھا کہ قیمت کا تعین 300 روپے فی ڈالر کی شرح پر کیا گیا، کیپسٹی پیمنٹس میں 38 پیسےفی یونٹ اضافہ ہوا ہے۔
جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہم توٹیرف بڑھا رہے ہیں پھر یہ کم کیسے ہورہا ہے، جون کی ایڈجسٹمنٹس جولائی میں ختم ہوجائیں گی۔
پاورڈویژن حکام نے کہا کہ عام آدمی کو لگتا ہے کہ بل بڑھ جائے گا، لیکن یقین دلاتے ہیں کہ کوئی بڑا اضافہ نہیں ہوگا، یہ صرف ٹیرف ری سیٹنگ ہے اضافے کے بعد بجلی کا بل جون کی نسبت کم آئے گا ۔