کراچی کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ قصبہ کالونی میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
واضح رہے کہ کورنگی میں ایک ماہ دوران پیپلزپارٹی کے دوکارکنوں کو قتل کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل یکم جولائی کو عامرعباسی کو نامعلوم ملزمان نے گولیوں کا نشانہ بنایا تھا۔
تازہ واقعات میں کراچی کے علاقے کورنگی 5 نمبر میں فائرنگ سے فائرنگ 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق نعمان موٹر سائیکل پر جا رہا تھا، 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مقتول پر فائرنگ کی، مقتول نے گرتے گرتے بھی ایک موٹر سائیکل سوار کو پکڑلیا، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پرپیش نہیں آیا۔
پولیس نے بتایا کہ پکڑے گئے ملزم کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنایا، شہریوں کے تشدد سے زخمی ملزم دم توڑ گیا، ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
لکی مروت میں کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار اور 2 بچے جاں بحق
ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ مقتول نعمان کا تعلق سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا، کورنگی میں ایک ہفتے کے دوران سیاسی جماعت کے 2 کارکنان مارے گئے ہیں، واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو جی گھر کے باہر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ مقتول کی شناخت 25 سالہ عمران کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈاکؤوں کی جانب سے شہری سے موبائل فون چھینے کے دوران پیش آیا۔
لواحقین کے بیان کے مطابق مقتول گارمنٹس فیکٹری میں اوورلاک کا کام کرتا تھا، ایک بچی کا باپ اور 4 بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا جبکہ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگئے۔
کراچی کے علاقے ماری پور روڈ پر رات گٸے نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو سول اسپتال لایا گیا جبکہ مقتول کی شناخت ثمر اقبال کے نام سے ہوٸی ہے۔
دوسری جانب نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ دانش زخمی ہوگیا جبکہ پولیس نے واقعے کو ذاتی جھگڑا قرار دے کر تفتیش شروع کردی۔
اس کے علاوہ کورنگی صنعتی ایریا سنگر چورنگی کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار عدیل تنولی زخمی ہوگیا۔
کراچی برنس روڈ پر فائرنگ سے چائے خانے کا مالک جاں بحق
پولیس کے مطابق واقعے کے وقت 3 پولیس اہلکار موٹر ساٸیکل پر سوار تھے، گولی لگنے سے ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ واقعے کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے قصبہ میانوالی کالونی کوثر مسجد کے قریب گھر کے اندر بجلی کا کرنٹ لگنے سے 20 سالہ وسیم جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لایا گیا۔
کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی
کورنگی بلال کالونی میں دوستوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں گولیاں چل گٸی جس کے نتیجے میں ایک شخص قاسم زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال لایا گیا۔
پولیس کے مطابق فاٸرنگ کرنے والا فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔