Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 جولائ 2024 11:57pm

ایگرو انڈسٹری مستقبل ہے، کچھ دوستوں کو سمجھ نہیں، انکم ٹیکس لگانے جارہے ہیں، صدر

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایگرو انڈسٹری مستقبل ہے، کچھ دوستوں کو سمجھ نہیں، انکم ٹیکس لگانے جارہے ہیں آزادی صحافت کے ساتھ ہوں، آج سوشل میڈیا کا دور ہے ہر بات دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں تاہم سوشل میڈیا میں بھی گروپنگ نظر آتی ہے۔

لاہور الحمرہ آرٹ کونسل میں صحافی وارث میر کی یاد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری تھے۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایگرو فارم، ایگرو انڈسٹری سے ملک کا بڑا مستقبل وابستہ ہے مگر کچھ دوستوں کو یہ بات سمجھ نہیں آتی، ہم اس پر کام کریں گے کیونکہ ملک کیلیے صرف پیسوں کی نہیں بلکہ چیزوں کی بھی اہمیت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی شرط پر بڑے زمینداروں پر بھی انکم ٹیکس لگے گا۔

200 یونٹ والے بجلی صارفین کو اگلے 3 ماہ کیلئے رعایت دے رہے ہیں، وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایمان ہے جانا اس دن ہے جب مولا کو لے جانا ہے، زندگی میں ہر کسی پر آزمائش آتی ہے اور ہر آزمائش کا سامنا کرنا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتا ٹی وی میں میری غیبت ہوتی ہے جسے اپنے لیے ثواب سمجھتا ہوں، جتنی تنقید مجھ پر ہوئی کسی اور پر نہیں ہوئی۔

سانحہ 9 مئی : عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں مسترد

خیال رہے کہ تقریب میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ، حسن مرتضیٰ، حامد میر، فیصل میر سمیت راجہ پرویز اشرف، رضا ربانی اور پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت نے شرکت کی۔ تقریب میں بڑی تعداد میں صحافی، ادیب، سیاست دان اور سول سوسائٹی کے ارکان بھی شریک ہوئے۔

Read Comments