Aaj Logo

شائع 09 جولائ 2024 06:00pm

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی، محکمہ موسمیات نے اعدادوشمار جاری کردئے

کراچی میں مون سون کی بارش نے طویل عرصے بعد جہاں گرمی کو کم کرکے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے، وہیں کچھ علاقوں میں تباہی بھی مچا دی ہے۔

شہر میں بارش سے متعدد سڑکیں زیرِ آب آگئیں، برسات کا سلسلہ رُکا تو محکمہ موسمیات نے بھی اعداد و شمار جاری کردئے، جس کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 58 ملی میٹر ہوئی۔

اس کے بعد اورنگی ٹاؤن میں 30 ملی میٹر، یونی ورسٹی روڈ پر 19.8 ملی میٹر، ائیرپورٹ پر 18.5 ملی میٹر اور پی اے ایف بیس پر 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سہراب گوٹھ، گڈاپ اور صدر میں صرف بوندا باندی ہوئی، ڈیفنس میں بھی صرف بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام 5 بجے شہر کا درجہ حرارت 38.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Read Comments