Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 جولائ 2024 11:49pm

سانحہ 9 مئی : عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں مسترد

لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔

جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان حملہ کیسز میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

لایور کی انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 6 جولائی کو 3 مقدمات میں دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عمر ایوب کا آئی ایس آئی کو فون ٹیپنگ کی اجازت کا نوٹیفکیشن چیلنج کرنے اعلان

سرکاری وکیل نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کر کے انہیں گرفتار کرنے کی استدعا کر رکھی تھی۔

عدت کے 39 دن میں نکاح کے غیر شرعی کام کو قانونی بنانے کیلئے زور لگایا جارہا ہے، خاور مانیکا

واضح رہے کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف تھانہ سرور روڑ ، گلبرگ اور تھانہ شادمان پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

Read Comments