Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 جولائ 2024 06:36am

بحرین میں پی آئی اے کا کنٹری منیجر خیانت کے الزام میں گرفتار

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے بحرین میں تعینات کنٹری منیجر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بحرین میں پاکستانی سفارت خانے نے معاملے کو غلط فہمی پر مبنی قرار دیا ہے۔

ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ بحرینی حکام نے کنٹری مینجر کو خیانت کے الزام میں گرفتار کیا ہے، ان پر مسافروں کا سامان ایئرپورٹ سے اپنے آفس لے جانے کا الزام ہے۔

نشے میں دھت پائلٹ کی ہوائی جہاز اڑانے کی کوشش، انجام مہنگا پڑ گیا

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں ہے، معاملے کو قانونی نقطہ نظر سے دیکھ رہے ہیں، کنٹری منیجر کو قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری

اس حوالے سے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بحرین میں پاکستانی سفارت خانے نے معاملے کو غلط فہمی پر مبنی قرار دیا ہے، مرکزی دفتر سے مسافروں سے رابطہ کرکے سامان ان تک پہنچا دیا جاتا تھا، بحرینی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کا دفتر نہیں ہے، مسافروں کا رہ جانے والا سامان مرکزی دفتر منتقل کیا جاتا تھا، اور پھر مرکزی دفتر سے مسافروں سے رابطہ کر کے سامان ان تک پہنچا دیا جاتا تھا۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ واقعہ ضابطے کی خلاف ورزی ہو سکتا ہے، کنٹری منیجر کا عمل کوئی مجرمانہ فعل نہیں ہے، اعلیٰ افسران کو کیس میں دفاع کے لئے مامور کیا ہے، کیس سے متعلق وقتا فوقتا آگاہی فراہم کی جائے گی۔

Read Comments