Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 جولائ 2024 10:19pm

کیا آپ مشہور برانڈ ’ایڈیڈاس‘ کے لوگو میں پوشیدہ راز جانتے ہیں؟

جرمن اسپورٹس ویئر کمپنی ”ایڈیڈاس“ (Adidas) کے لوگو میں ایک ’پیغام‘ پوشیدہ ہے جسے سوشل میڈیا صارفین نے بھی محسوس کرنا شروع کر دیا ہے۔

بظاہر ایڈیڈاس کے لوگو میں صرف تیں پٹیاں نظر آتی ہیں لیکن اس لوگو میں ایسا راز بھی چھپا ہے جس کے بارے میں آج تک لوگ جان نہ سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیڈاس کا برانڈ اگست 1949 میں ”ایڈولف ڈیسلر“ (Adolf Dassler) نامی شخص نے قائم کیا تھا جو پیشے کے لحاظ سے موچی تھا۔ آج یہ برانڈ یورپ کا سب سے بڑا کھیلوں کا سامان تیار کرنے والا اور عالمی سطح پر دوسرا سب سے بڑا بن گیا ہے، جبکہ پہلے نمبر پر نائیکی (Nike) کمپنی آتی ہے۔

ایڈیڈاس کی کہانی جرمنی کے قصبے ہرزوگیناورک میں ایڈولف ڈیسلر کی والدہ کے گھر سے شروع ہوئی، جہاں دو سگے بھائیوں ایڈولف اور روڈولف نے سن 1924 میں اپنی والدہ کے حمام خانے میں ایک ساتھ جوتے بنانے کی فیکٹری شروع کی۔

تاہم 1949 میں ممکنہ طور پر سیاسی اختلافات کے سبب دونوں بھائیوں نے الگ الگ راستے اختیار کرلیے اور اپنی انفرادی کمپنیاں قائم کیں۔

ایڈولف نے ”ایڈیڈاس“ کی بنیاد رکھی، جبکہ روڈولف نے ”پوما“ قائم کی جو تیزی سے ان کے بھائی کے شو برانڈ کا مقابل بن گیا۔

ایڈیڈاس کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ ’ایڈولف ڈیسلر نے 1949 میں جب مذکورہ برانڈ کی بنیاد رکھی تو ایڈیڈاس صرف کھیلوں کے جوتے تیار کرتی تھی۔ لہٰذا، اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہونی چاہیے کہ ایڈیڈاس کے ابتدائی لوگو میں صرف وہی دکھایا گیا تھا‘۔

وئب سائٹ کے مطابق، ’ایڈیڈاس کے پہلے لوگو میں ایڈاداس کے دو ”D“ کی لمبی لکیروں کے درمیان ایک اسپورٹس جوتا دکھایا گیا تھا‘۔

شناختی کارڈ پر موجود 13 ہندسوں کا کیا مطلب ہے؟

تاہم ایڈیڈاس نے 1972 میں دوبارہ لوگو کو نئے سرے سے ڈیزائن کیا، کیونکہ اس کی پروڈکٹ لائن میں اضافہ ہو چکا تھا۔ نئے ڈیزائن میں تین پتیاں دکھائی گئی تھیں اور ان میں تین دھاریاں موجود تھیں۔

پھر سنہ 1991 میں ایڈیڈاس کمپنی نے دنیا کے لیے ایک اور نیا لوگو جاری کیا، جو ’ایکوپمنٹ لوگو‘ (Equipment logo) کے نام سے مشہور ہوا۔

بیان میں لکھا گیا کہ سن1991 میں عوام کے لیے جاری کیے گئے نئے ایکوپمنٹ لوگو میں مشہور تین دھاریوں کو نمایاں کیا گیا تھا، جس کے نیچے adidas کے کھیلوں کے سبز رنگ میں ”adidas EQUIPMENT“ کے الفاظ تھے۔

اور اس لوگو کی موجودہ شکل آپ کو سیاہ و سفید رنگ میں مل جاتی ہے۔

ہیچ وائز (Hatchwise) کے مطابق، یہ لوگو اپنے صارفین کے لیے ایک ’پوشیدہ پیغام‘ کے ساتھ بنایا گیا تھا۔

جرمن سپورٹس ویئر کمپنی ایڈیڈاس کے لوگو میں تین پٹیاں ایک پہاڑ کو ظاہر کرتی ہیں اور یہ پہاڑ ان مشکلات کی عکاسی کرتا ہے جن پر قابو پا کر ہی کامیابی کی منزل پائی جا سکتی ہے۔

جبکہ ٹیلر برانڈز اس ”خفیہ“ پیغام کو ’کھلاڑیوں کو درپیش چیلنجز اور حاصل کیے جانے والے اہداف کی نمائندگی‘ کے طور پر بیان کرتے ہیں۔

آج، کمپنی اپنے ”پرفارمنس لوگو“ کو مرکزی برانڈ کے نشان کے طور پر استعمال کرتی ہے لیکن خصوصی آئٹم ریلیز میں اپنا ماضی بھی ظاہر کرتی ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس برانڈ کا نام Adidas کیوں ہے؟

دراصل ایڈیڈاس کا نام اس کے بانی کے نام ایڈولف کے ”Adi“ اور ڈیسلر کے ”Das“ سے مل کر بنا ہے۔

Read Comments