وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کی منظوری دے دی ہے، پنجاب کابینہ سولر پینلز کی فراہمی کے منصوبے کی کل باضابطہ منظوری دے گی۔
سولر پینل کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت ادا کرے گی، 10 فیصد صارف دے گا۔ سولر پینل پانچ سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے۔
سولر پینل سے کم دھوپ میں زیادہ بجلی بنانے کا انتہائی آسان طریقہ
سردیوں میں سولر پینل کی قسط نسبتاً کم ہوگی، پینل صرف حکومت دے گی۔ بجلی کی لاگت اور توانائی کے بحران کے پیش نظر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چار اقسام کے دستیاب سولر پینلز میں سے سب سے اچھا کون سا
پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولرسسٹم دئیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کہتی ہیں عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، پانچ سال بعد عوام کو موجودہ مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔