ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو کھلی دھمکی دے دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے بل گیٹس کو ٹیسلا کے حصص یعنی شئیرز فروخت کرنے پر انہیں دھمکی دی ہے۔
ایلون مسک کی جانب سے بل گیٹس کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر وہ ٹیسلا کے خلاف مزید اقدامات کریں گے تو وہ انہیں ختم کر دیں گے۔
ایپل کی اوپن اے آئی سے شراکت داری پر ایلون مسک برہم، بڑی دھمکی دے دی
میڈیا رپورٹ کے مطابق بل گیٹس ٹیسلا کمپنی کے پچاس کروڑ ڈالرز کے شئیر فروخت کرچکے ہیں جس پر ایلون مسک شدید برہم ہیں۔ اس حوالے سے پہلی بار دونوں کے درمیان اختلاف 2022 میں پیش آیا تھا۔
ایلون مسک کا کہنا ہے کہ بل گیٹس اس رقم کے ذریعے ٹیسلا کے حصص کی قیمت گرانا چاہتے ہیں۔
بعد ازاں یہ بھی خبر سامنے آئی تھی کہ ایلون مسک نے بل گیٹس کی موسمیاتی تبدیلی پر کی جانے والی مہم کی بھی حمایت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
حال ہی میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایلون مسک نے بل گیٹس منتبہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کی ہے کہ ’جب ٹیسلا مکمل طور پر خودکار ڈرائیونگ کا مسئلہ حل کر لے گی اور اس کے روبوٹ (Optimus ) کی پیدوار کا حجم بلند سطح تک پہنچ جائے گا تو پھر جو بھی ٹیسلا کے اسٹاک کی قیمت کم کرنے کے لیے رقم داؤ پر لگائے گا تو اسے ختم کردیا جائے گا پھر چاہے وہ بل گیٹس ہی کیوں نہ ہو‘ ۔