Aaj Logo

شائع 08 جولائ 2024 03:53pm

رواں سال اوسط سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان، کونسا مہینہ بھاری ہوگا؟

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت دریائی سیلاب کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا، جس میں انہیں بتایا گیا کہ رواں سال اوسط سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزرا سردار شاہ، سعید غنی، جام خان شورو، مخدوم محبوب اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے، جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

میٹ افسران نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں مون سون یکم جولائی تا 15 ستمبر تک ہوتی ہے، اس سال اوسط بارشوں سے زیادہ برسات ہونے کا امکان ہے۔

شدید گرمی سے گلیشیرز پگھلنے کے باعث گلگت بلتستان میں کئی علاقے زیرِآب

بریفنگ میں کہا گیا کہ سندھ میں نارمل بارشیں 133.9 ملی میٹرز ہوتی ہیں، موسمی تبدیلوں کے باعث زیادہ بارشیں ہونے کی پیش گوئی ہے اور اگست میں جولائی سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ جے سپر اورایس ایم بند کی مختلف جگہوں پر مضبوطی کا کام جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ آبپاشی کو تمام بندوں کی انسپیکشن کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی سیلابی صورتحال کے پیش نظر اپنی تیاری مکمل رکھے اور اپنا پلان متعلقہ اور قانون نافذ کرنے والےاداروں سے شیئر کرے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مون سون کا آغاز، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو نے بتایا کہ ایل بی او ڈی کے تمام ڈرین ٹھیک کئے گئے ہیں، کچھ جگہوں پرکام تیزی سے جاری ہے۔

Read Comments