Aaj Logo

شائع 08 جولائ 2024 03:51pm

پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کا راج، فلم ’کالکی2898‘ کا 10 روز میں 800 کروڑ کا بزنس

پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کی نئی سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898‘ نے محض 10 روز میں دنیا بھر سے 800 کروڑ سے زائد بزنس کرلیا۔

خیال رہے کہ سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898‘ فلم سنگاپور میں بڑے پیمانے پر یعنی 34 سے زیادہ مقامات اور 49 اسکرینوں پر ریلیز کی گئی جبکہ آسٹریلیا میں اسے 143 سے زیادہ مقامات اور 400 اسکرینوں پر دیکھا گیا۔

علاوہ ازیں فلم خلیجی ممالک کے 16 مقامات اور 500 سے زیادہ اسکرینوں پر ریلیز کی گئی۔ فلم شمالی امریکا میں بھی ریلیز کی گئی۔

بھارتی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈائریکٹر ناگ ایشون نے فلم میں ایک نئی دنیا تخلیق کر کے سب کو حیران کردیا اور کہانی بھی خوب ہے۔ فلم میں پرابھاس کو ایک باؤنٹی ہنٹر کے طور پر دکھایا گیا ہے جو حاملہ خاتون (دپیکا پڈوکون) کا سراغ لگانے مشن پر ہے لیکن ایک مسئلہ ہے کہ امیتابھ بچن اس کی حفاظت کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

Read Comments