Aaj Logo

شائع 08 جولائ 2024 02:51pm

انڈونیشیا میں سونے کی غیر قانونی کان بیٹھ جانے سے 11 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں سونے کی غیر قانونی کان بیٹھنے سے گیارہ افراد دب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہ سانحہ جزیرے سولاویسی میں موسلا دھار بارشوں کے دوران رونما ہوا۔

مقامی حکام نے بتایا کہ سولا ویسی کے دور افتادہ علاقے میں واقع کان میں 33 افراد موجود تھے۔ پانچ افراد کو بچالیا گیا، 17 افراد لاپتا ہیں۔

سولا ویسی کے حکام نے بتایا کہ کئی دن سے جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث کئی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔ طوفانی بارشوں کے باعث سونے کی کان میں امدادی کارروائی کے حوالے سے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

Read Comments