لاہور پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے مربوط سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ لاہور میں کیٹیگری اے کی457، کیٹیگری بی کی 2610 اور کیٹگری سی کی 801 مجالس ہوں گی۔
ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں کیٹیگری اے کے17، کیٹیگری بی کے 74 اور کیٹیگری سی کے3 لائسنسی جلوس نکالے جائیں گے، کیٹیگری اے کے87، کیٹیگری بی کے 234 اور کیٹیگری سی کے43 غیر لائسنسی جلوس نکلیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران 11ہزار سے زائد پولیس افسران واہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پرتعینات ہوں گے۔
اسلام آباد پولیس نے محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا
محرم الحرام میں امن یقینی بنانے کیلئے پنجاب میں سیکیورٹی گائیڈ لائنز جاری
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، ماتمی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، جلوسوں اور مجالس کی چیکنگ کے لیے سپروائزری افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے روٹس کی سیکیورٹی کیمروں سے لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جائے گی، جلوسوں و مجالس کے سکیورٹی ایس او پیزپرمن و عن عملدرآمدیقینی بنایا جائے گا۔
سربراہ لاہور پولیس نے ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی کے لیے سرچ اینڈ سویپ آپریشنزکا سلسلہ جاری رکھا جائے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے جامع انتظامات کیے جائیں۔