Aaj Logo

شائع 08 جولائ 2024 09:24am

فیملی اور دوستوں سے دور شہزادہ ہیری پریشان، انگلینڈ میں دوبارہ رہائش کی تیاری

برطانوی شہزادہ ہیری کی زندگی شدید بحران سے دوچار ہے۔ وہ انگلینڈ میں سکونت کرکے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سکونت پذیر ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ اپنی زندگی سے خوش نہیں اور کوئی ایسی تبدیلی چاہتے ہیں جو اُنہیں دوبارہ زندگی کی طرف لائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری اپنے وطن کو بہت مِس کر رہے ہیں اور اُن دوستوں کی کمی بھی اُنہیں شدت سے محسوس ہو رہی ہے جو اُن کی اہلیہ میگن مرکل کو پسند نہیں کرتے۔

شہزادہ ہیری کیلیفورنیا میں مونٹیسیٹو کے مقام پر رہتے ہیں۔ بچے بھی اُن کے ساتھ ہیں۔ اب شہزادہ ہیری کو اندازہ ہوگیا ہے کہ انگلینڈ کو چھوڑ کر امریکا کو اپنا دوسرا گھر بناکر انہوں نے غلطی کی ہے۔

برطانویہ شاہی خاندان سے متعلق امور کے ماہر ٹام کوئن نے دیلی مرر کو بتایا کہ پانچ سالہ شہزادہ آرچی اور تین سالہ شہزادی للی بیٹ بھی انگلینڈ سے دور ہو جانے پر زیادہ خوش نہیں۔

ہیری کے ایک دیرینہ رفیق ہیو گروزوینر نے، جو آرچی کا گاڈ فادر بھی ہے، گزشتہ ماہ انگلینڈ میں شادی کی۔ ہیری اور میگن شادی کی تقریبات میں شریک نہ ہوئے۔ اس تقریب میں شہزادہ ولیم نے حاجب یا دربان کی حیثیت سے شرکت کی۔

شہزادہ ہیری آخری بار مئی میں انوِکٹس گیمز کی دسویں سالگرہ کے موقع پر انگلینڈ آئے تھے۔ ٹام کوئن نے بتایا کہ ہیری نے اپنے پرانے دوستوں سے ملنے کو ترجیح نہیں دی کیونکہ وہ اُنہیں میگن کی آمد سے پہلے کی زندگی یاد دلاکر تکلیف دیتے ہیں۔

کوئن کا کہنا ہے کہ ہیری کے بیشتر دوست یہ محسوس کرتے ہیں کہ فوج میں خدمات کے زمانے کے حوالے سے یادداشتوں (اسپیئر) کے ذریعے ہیری نے اُنہیں دکھ پہنچایا ہے۔ ہیری کے دوستی میگن کو پسند نہیں کرتے اور اُس پر ہیری کو ’ہیری دی ہپی‘ میں تبدیل کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں۔

ٹام کوئن کا یہ بھی دعوٰی ہے کہ ہیری کی زندگی بہت بدل گئی ہے کیونکہ اب وہ اپنی فیملی (والد، بھائی، بھابی، بھتیجوں وغیرہ) اور پرانے دوستوں کے لیے کارآمد نہیں رہے۔

سالِ رواں کے اوائل میں شہزادہ ہیری نے برطانیہ میں رہائش ترک کرکے امریکا کو اپنا دوسرا گھر بنالیا تھا۔ یہ فیصلہ انہوں نے 29 جون 2023 کو کیا تھا۔ اُس دن ہیری نے میگن کے ساتھ سرکاری رہائش گاہ فراگمور کاٹیج کو قوائد کے مطابق خالی کردیا تھا۔ اس کے بعد برطانیہ میں اُن کی کوئی رہائش گاہ نہ تھی۔ حالیہ رپورٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شہزادہ ہیری برطانیہ میں نئی رہائش گاہ تلاش کر رہے ہیں۔

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے سابق باورچی گرانٹ ہیرولڈ نے دی پوسٹ کو بتایا کہ شہزادہ ہیری وطن میں پراپرٹی خریدنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ گرانٹ ہیرولڈ کے مطابق شہزادہ ہیری کو اندازہ ہوگیا ہے کہ اب اُنہیں اپنی زندگی میں کیا چاہیے۔

دوسری طرف شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگن کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ برطانیہ میں لوگ اُنہیں مسترد کرچکے ہیں اور اب اپنانے کے لیے تیار نہیں اس لیے وہ ہالی وُڈ میں اپنے کریئر پر زیادہ متوجہ ہیں۔

Read Comments