Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 جولائ 2024 07:35pm

کراچی کے مختلف علاقوں میں کالی گھٹائیں، مختلف مقامات پر بارش

ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا، شہر کے کئی علاقوں میں بادل برس گئے جبکہ کہیں مطلع ابر آلود رہا۔

شہر میں دن بھر سیاہ بادل چھائے رہے۔ گلشن معمار، بحریہ ٹاؤن، سپر ہائی وے ایم نائن ، احسن آباد، ناظم آباد، گلشن اقبال، گرومندر اور دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے۔ کہیں رم جھم اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

شہر میں کالی گھٹائیں چھائیں تو شہریوں نے ساحل سمندر کا رُخ کیا اور سہانے موسم سے لطف اندوز ہوئے۔

شہری کہتے ہیں شدید گرمی کی وجہ سے پریشان تھے، موسم سہانا ہوتے ہی فیملی کے ساتھ سمندر کر رخ کیا ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مون سون کا آغاز، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

رواں سال اوسط سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان، کونسا مہینہ بھاری ہوگا؟

محکمہ موسمیات نے وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ سندھ میں بحیرہ عرب سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ مسلسل اثر انداز ہے۔ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشوں کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔

Read Comments