پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء شوکت یوسفزئی کو برطانیہ جانے سے روک دیا گیا، ایف آئی اے نے نام ای سی ایل پر ہونے کے باعث آف لوڈ کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے مطابق وہ اپنی بیٹی سے ملاقات کے لیے اسلام آباد آئیر پورٹ سے برطانیہ جارہے تھے جس کے لیے ائیرلائن نے بورڈنگ کارڈ بھی جاری کر دیا تھا لیکن ایف آئی اے نے آئیرپورٹ پر آف لوڈ کیا۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بتایا گیا کہ نام ای سی ایل میں شامل ہے، اس لیے جانے نہیں دیا جاسکتا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بغیر کسی وجہ سے روکا جارہا ہے، اس لیے وہ نام ای سی ایل سے ہٹانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی انہیں شوکت یوسفزئی کو پشاورائرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا تھا، انہیں اس وقت آف لوڈ کیا گیا جب وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہے تھے۔
اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ میرا نام نہ ہی ای سی ایل میں ہے اور نہ ہی مجھ پر کوئی ایف آئی آر ہے، میں سب کچھ پہلے کلیئر کیا تھا، لیکن مجھے اچانک آف لوڈ کر دیا گیا۔