وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صحت اور تعلیم کےنظام کو ٹھیک کرنے کے لیے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں، بڑے محکموں کو صوبے کی سطح سے بہتر انداز میں چلانا ناممکن ہے۔
پشاور میں علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں میں صحت کارڈ کی طرز پر ایجوکیشن کارڈ کے اجراء پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علی امین نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت اور تعلیم میں ٹیچنگ کیڈر اور مینجمنٹ کیڈرکو الگ رکھا جائے۔ یہ بھی کہا کہ کرائے کی عمارتوں میں قائم اسکولوں میں اساتذہ کانٹریکٹ پر بھرتی کیے جائیں۔
علی امین بھڑکیں مارتے رہتے ہیں، پرویز خٹک کا وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل
وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ ریجنل سطح پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعینات کیے جائیں اور ڈومیسائل کی بنیاد پر بھرتی اساتذہ کو ان کے ڈومیسائل والے علاقوں میں تعینات کیا جائے جبکہ اساتذہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ترقی بھی ان کے ڈومیسائل والے علاقوں میں سروس سے مشروط کی جائے۔
امریکی قرارداد کے بعد اب پاکستان کو آئی ایم ایف پیکج نہیں ملے گا، محمود اچکزئی
علی امین نے مزید کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں غیرمستقل طبی آلات کا مکمل ڈیٹا ایک ہفتے میں اکٹھا کیا جائے، انتظامی عہدوں پر ٹیچنگ کیڈرکے ملازمین کی تعیناتیاں بند کی جائیں۔