پاکستان ریلوے نے راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی 35 اَپ اور 36 ڈاؤن سرسید ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سر سید ایکسپریس کو دو سال قبل اندرون سندھ سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔
پاکستان ریلویز کے مطابق سر سید ایکسپریس کو پرانے روٹ پر یکم ستمبر سے بحال کیا جائے گا۔
کراچی میں ٹینکر نے 3 موٹر سائیکلیں روند ڈالیں، 2 افراد جاں بحق
راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سر سید ایکسپریس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جاتی ہے۔
ٹرین کو چلانے کے حوالے سے پاکستان ریلوے اور راس لاجسٹک کے درمیان معاہدہ کیا گیا ہے۔