Aaj Logo

شائع 07 جولائ 2024 02:51pm

ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی کلو کتنے کے ہوگئے؟

ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا، بدین شہر میں ٹماٹر 400 روپے کلو اور دیہاتوں میں 450 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ضلع میں ٹماٹر کی فصل کی بوائی شروع ہوگئی ہے، 2 ماہ بعد مقامی ٹماٹر مارکیٹ میں دستیاب ہوگا جس کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

کوئٹہ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا، جس کے بعد کوئٹہ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 200 سے بڑھ کر 250 روپے ہوگئی۔

ادھر تربت میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ٹماٹر کی فی کلو قیمت 400 روپے سے بڑھ گئی۔

جامشورو اور میرپورخاص میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ میرپورخاص سبزی منڈی ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ چند روز میں ایران سے ٹماٹر پہنچ جائے گا، اُمید ہے ٹماٹر کے نرخ کم ہوں گے۔

علاوہ ازیں پشاور میں بھی ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 80 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد شہر میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 140 سے بڑھ کر 220 روپے ہو گئی ہے۔

Read Comments