برطانیہ میں جہاں ان دنوں نئے وزیر اعظم سر کئیر اسٹارمر جہاں چرچہ میں ہیں وہیں اب وزیر اعظم ہاؤس کی پالتو بلی بھی میڈیا کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابقسر کئیر اسٹارمر جمعے کے روز 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ویزر اعظم کی آفیشل رہائشگاہ پر داخل ہوئے ہیں۔
تاہم برطانوی وزیر اعظم کے لیے رہائشگاہ پر موجود بلی پریشانی کھڑی کر سکتی ہے، گزشتہ 13 سال سے بلی ’لیری‘ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر وزیر اعظم کی رہائشگاہ میں رہتی ہے۔
بلی ’لیری‘ نے اب تک اس مشہور رہائشگاہ پر 6 وزرائے اعظم کو دیکھا ہے، جو اسی گھر میں وقت گزار چکے ہیں۔
تاہم نئے وزیر اعظم لیری کے لیے مشکلات ساتھ لا سکتے ہیں، کیونکہ وزیر اعظم اپنے ساتھ جرمن شیفرڈ کتا جوجو بھی رہائشگاہ لا رہے ہیں، جس کے باعث لیری کی آزادی کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔
سابق برطانوی وزیرِ اعظم 60 سال کے ہوگئے، اہلیہ کی طرف سے انوکھا تحفہ
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم اسٹارمر کے لیے ایک بڑا مسئلہ یہ بھی ہو سکتا ہے کیونکہ لیری اور جوجو کے درمیان مسائل حل کیسے کیے جائیں۔
دوسری جانب کیٹس پروٹیکشن کے منیجر نکی ٹریویرو کا کہنا تھا کہ جوجو اور لیری ایک ہی گھر میں رہنے جا رہے ہیں جو کہ مسئلہ کھڑا کر سکتے ہیں، بلیاں اپنی جگہ کی حفاظت کے لیے حساس ہوتی ہیں، جبکہ وہ جگہ کے ساتھ ساتھ کھانے، شیلٹر پر بھی سمجوتہ نہیں کرتی ہیں۔