دنیا میں ایسے کئی کیڑے مکوڑے اور جانور ہیں جو کہ اپنی خصوصیات کی بنا پر توجہ حاصل کر لیتے ہیں، تاہم ایک ایسا کیڑا ان دنوں وائرل ہے، جس کی قیمت لاکھوں میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیگ بیٹل نامی اس کیڑے کی قیمت 75 لاکھ روپے سے زائد کی ہے، جو کہ دنیا کا مہنگا ترین کیڑا ہے۔
پیچھے سے لال بیگ نما اور آگے سے قینچی کی مانند نکلے اینٹینا اسے باقی کیڑوں میں منفرد بناتے ہیں۔
تاہم اس کیڑے سے متعلق دلچسپ نظریہ یہ بھی ہے کہ جو کوئی اس کیڑے کو اپنے پاس رکھتا ہے، وہ امیر بن جاتا ہے۔
عید قرباں پر مکھیوں ، مچھروں، کیڑے مکوڑوں کو کیسے دور رکھا جائے
نیچرل ہسٹری میوزیم کے مطابق اس کیڑے کا وزن 2 سے 6 گرام ہو سکتا ہے جبکہ اس کی عمر 3 سے 7 سال تک ہو سکتی ہے۔ ایک نر کیڑے کی لمبائی 75 ملی میٹر تک ہو سکتی ہے جبکہ ایک مادہ کیڑے کی لمبائی 30 سے 50 ملی میٹر تک ہو سکتی ہے۔
پیٹ کے کیڑے ، اسکی وجوہات اور حال
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس کیڑے کو طبی طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ کئی دوائیوں میں بھی مختلف طرح سے استعمال کیا جاتا ہے۔
جبکہ ایک نئی گاڑی کی قیمت جتنا مہنگا یہ کیڑا برساتی اور جنگلی علاقوں میں پایا جاتا ہے، جہاں موسم کچھ حد تک گرم ہو، ساتھ ہی ٹھنڈے درجہ حرارات کے حوالے سے یہ کیڑے حساس ہیں۔