سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز کی غفلت نے ایک اور جان لے لی، فیصل آباد میں سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 20 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
اُشنا کا آپریشن 7 فروری کو الائیڈ اسپتال میں ہوا تھا، ڈاکٹرز آپریشن کے دوران لڑکی کے پیٹ میں رکھی ہوئی نکالنا بھول گئے۔
ایکسرے سے اُشنا کے پیٹ میں قینچی کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔
لواحقین کے مطابق مریضہ کے پیٹ میں قینچی کے باعث انفیکشن سے طبیعت بگڑتی چلی گئی۔