محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کراچی میں مطلع ابر آلود ہے، شہر میں آج شام اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ شہر میں آج شام یا رات کے اوقات میں بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا بتانا ہے کہ شہرِ قائد کے شمال مشرقی اطراف میں آج تھنڈر سیل کی تشکیل ممکن ہے، شہر سے بہت دور ان فارمیشنز کے آج شہر پر اثر انداز ہونے کے امکانات کم ہیں، اس وقت شہر میں مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا مزید بتانا ہے کہ کراچی میں مون سون کی ابتدائی بارشیں 8 سے 10 جولائی کو ہوسکتی ہیں۔
پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مون سون کا آغاز، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر قائد کا فضائی معیار بہتر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 11 ویں نمبر پر موجود ہے، پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر آگیا، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 93 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی جارہی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر چھائے بادلوں نے شہر کو لپیٹ میں لے لیا، جہاں مطلع ابر آلود ہے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کی ساحلی پٹی میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اورگردونواح میں مطلع ابرآلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے علاقے مری ،گلیات ،راولپنڈی ، جہلم، اٹک ، گجرات ، گوجرانوالہ میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
خیبرپختونخوا کے علاقے بالاکوٹ ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،سوات ، شانگلہ ، کشمیر، گلگت بلتستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا، ژوب ، بارکھان ، کوہلو، شیرانی ، لسبیلہ میں بارش ہو سکتی ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
ژوب، بارکھان، لورالائی، آواران میں موسلادھاربارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ شیرانی، کوہلو، موسیٰ خیل، خضداراور لسبیلہ میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔
6 سے 8 جولائی تک بارش کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں 33 اور زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
چمن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39، ژوب میں 30، تربت میں 48 اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
صبح سے چھائی کالی گھٹا ، رات گئے کراچی میں برس گئی
اس کے علاوہ نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں 35 اور گوادر میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔