Aaj Logo

شائع 06 جولائ 2024 08:57pm

چاند پر تیرتی ’پراسرار لمبی شے‘ کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا، دیکھنے والوں کے منہ کھلے رہ گئے

لندن کے آسمان پر ایک پراسرار اور انجان ’لمبی شے‘ کی ویڈیو پوسٹ کرکے ایک بڑی بحث چھیڑ دی ہے، اس کلپ میں ایک دھندلی لیکن انتہائی لمبی سی چیز کو چاند کے سامنے خلا میں معلق واضح دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ریڈ اِٹ (Reddit) پر ”the_last_hamurai69“ نامی ہینڈل سے 40 سیکنڈ کا یہ کلپ شئیر کیا گیا، اور دعویٰ کیا گیا کہ رات 11 بجے کے قریب اس انجان آبجیکٹ کو ”بہت آہستہ“ بائیں سے دائیں حرکت کرتے دیکھا گیا۔

مصنوعی ذہانت نے زمین پر خلائی مخلوق کے ٹھکانے دریافت کرلیے

فوٹیج آسمان میں ایک روشن، نارنجی چاند کو ظاہر کرتی ہے جس کے نچلے آدھے راستے پر ایک عجیب ’لائن‘ ہے۔ یہ لائن پوری ویڈیو کے دوران چاند کے مرکز سے اس کے کنارے تک سفر کرتی ہے۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں Reddit صارف نے تبصرہ کیا، ’میں نے کل رات اس چیز کو چاند پر حرکت کرتے دیکھا۔ میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ ٹھیک 23:06 کا وقت تھا۔‘

لائیو نشریات کے دوران خلائی مخلوق کے پیغام کا معمہ

جس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا، ’میرے خیال میں یہ کوئی ساکن چیز نہیں ہے۔ اس ویڈیو میں چاند بائیں سے دائیں حرکت کر رہا ہے، اس لیے اگر شے ساکن ہے، تو اس ویڈیو میں دائیں سے بائیں جائے گی جو کہ ایسا نہیں ہے۔ میرے خیال میں یہ یقینی طور پر ایک بہت آہستہ حرکت کرنے والی چیز ہے۔‘

خلائی مخلوق کی پوسٹ مارٹم ویڈیو جسے ٹی وی پر نشر کیا گیا

صارف نے لکھا، ’میں نے یہ بھی سوچا کہ غباروں کا ایک محراب ہوسکتا ہے جو کسی شادی سے اڑ گیا ہو لیکن یہ چیز اتنی حرکت نہیں کر رہی، جس کی میں غباروں کے ایک گروپ سے توقع کرتا ہوں۔‘

’خلائی مخلوق کا حملہ، 20 روسی فوجی پتھر میں تبدیل‘

اس کلپ نے دو ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں اور اس پر حیرت زدہ صارفین کے تقریباً 300 تبصرے ہیں جو یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پراسرار چیز کیا ہے۔

Read Comments