Aaj Logo

شائع 06 جولائ 2024 05:24pm

6 سے 8 جولائی تک بارش کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

خیبرپختونخوامیں 6سے8جولائی تک بارش کاامکان طاہر کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال اپر اور لوئر، کوہستان اپر، دیر اپر اور سوات میں ندی نالوں میں طغیانی جبکہ نظربالائی علاقوں میں گلیشئرپگھلنےکاخدشہ ہے ۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ حساس علاقوں میں سیاحوں کو موسمی صورتحال سے پیشگی خبردار کیا جائے، ایمرجنسی، ریسکیو سروسز اور سی این ڈبلیو کے اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنائیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانس کے لیے ساز وسامان تیار رکھیں۔

Read Comments