لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی 9 مئی کے جناح ہاؤس سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عمران خان کی 9 مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، زندگی میں ایک ملزم پر اتنے مقدمات بنتے نہیں دیکھا۔
علی امین گنڈا پور کی نصیرآباد مقدمے میں عبوری ضمانت منظور
سلمان صفدر نے کہا کہ جو اداروں کے خلاف موقع پر نعرے لگا رہے تھے ان کو نہیں پکڑا گیا، جب یہ جرم ہوا تو ملزم تو حراست میں تھا اس پر کیس کیسے بنائے گئے؟
عمران خان کی عمر ایوب کو پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت
سرکاری وکیل نے عمران خان کی ضمانتوں کی مخالفت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنی گرفتاری کی صورت میں سول و عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے کی ہدایت دی، پورے پاکستان میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کی جو ہدایت کی گئی تھی اس کا یہ نتیجہ نکلا۔
پی ٹی آئی رہنما عامرمغل کی درخواست ضمانت منظور، فوری رہائی کا حکم
عمران خان کے وکیل اور سرکاری وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔