Aaj Logo

شائع 06 جولائ 2024 04:07pm

بیرون ملک پاکستان کو بدنام کرنے والوں کو جمہوریت سے کوئی دلچسپی نہیں، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ عدم استحکام پیدا کرنے اور بیرون ملک پاکستان کا نام بدنام کرنے والے عناصر کو جمہوریت میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

نواز شریف نے مری میں سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی سے ملاقات کی، سینیٹر عرفان صدیقی نے صدر مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔

پرویز خٹک نے گواہی دی تو نہ وہ پراٹھے کھاسکیں گے نہ سگریٹ پی سکیں گے، گنڈا پور کی دھمکی

اس دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ سات سال پہلے جن مسائل پر قابو پا لیا گیا تھا وہ پھر سنگین بحران بن چکے ہیں، لیکن انشاءاللہ مخلص اور محنتی قیادت اِن مشکلات پر قابو پا لے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں کی مکمل حمایت کی جانی چاہئیے۔ ملک کے اندر عدم استحکام پیدا کرنے اور ملک کے باہر پاکستان کو بدنام کرنے والے عناصر کو نہ جمہوریت سے کوئی دلچسپی ہے نہ عوام کے مسائل سے۔ یہ لوگ کسی بھی محاذ پر پاکستان کی کمزوری یا ناکامی کو اپنی سیاسی کامیابی خیال کرتے ہیں۔

مراد علی شاہ کو مصطفیٰ کمال کا کرارا جواب: ’جہاں کام ہو وہاں اشتہار کی ضرورت نہیں پڑتی‘

نواز شریف نے کہا کہ سات سال پہلے مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی جیسے مسائل پر قابو پا لیا تھا، آئی ایم ایف سے نجات حاصل کر لی گئی تھی لیکن 2018 میں ملکی تباہی و بربادی اور ہر شعبے میں زوال کا جو سلسلہ شروع ہوا اس نے عوام کے لیے سنگین مسائل پیدا کر دیے جن پر قابو پانے کے لیے بہت وقت درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہدہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے کیونکہ امن و امان کا گہرا تعلق سرمایہ کاری اور ترقی و خوشحالی سے ہے۔ اس سلسلے میں پارلیمنٹ کو توانا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Read Comments