ہم سب جانتےہیں کہ گڑ کھانا صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ لیکن اگر اسے صبح سویرے کھایا جائےتو اس کی افادیت میں اور اضافہ ہو جاتا ہے۔ آج ایسے ہی چند فائدوں کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔
میٹھا میٹھا گڑ نہ صرف کھانے میں لذیذ ہوتا ہے بلکہ آیورویدک دوا کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ لوگ اسے مختلف طریقوں سے اپنی خوراک میں شامل کرتے ہیں۔ خواہ وہ صبح دودھ کے ساتھ ہویا شام کو خالی پیٹ۔ اچھا کھانا پپینا ہمیشہ صحت کو فائدہ دیتا ہے۔ لیکن اگر اسے صبح کھایا جائے تو اس کے دگنے فائدے مل سکتے ہیں۔
روزانہ صبح گڑ کا ایک ٹکڑا کھانے سے صحت کے حیرت انگیز فوائد حاصل کیے جا سکتے ییں۔
چائے میں بسکٹ ڈبو ڈبو کر کھانے والےہوشیار ہو جائیں
معدے کے لیے گڑ بے حد مفیدہے۔ صبح خالی پیٹ گڑ کھانے اور پانی پینے سےمعدے کے مسائل حل ہو نے میں ملتی ہے اور نظام ہضم مضبوط ہوتا ہے۔ اگر کسی کو قبض کا مسئلہ ہو تو خالی پیٹ گڑ کھانے سے اسے بڑی راحت ملتی ہے۔
خالی پیٹ گڑ کھانے سے کھانا ہضم ہونے کے انزائن معدے میں متحرک ہوجاتےہیں۔ جس کی وجہ سے قبض اور تیزابیت دور ہو جاتی ہے اور معدہ صاف ہوجاتا ہے۔
روزانہ صبح خالی پیٹ گڑ کھانے اور پانی ہپینے سے جسم میں خون کی کمی دور ہو جاتی ہے۔ گڑ میں کاربو ہائیڈریٹ پایا جاتا ہے، جس سے جسم کو توانائی ملتی ہے اوراگر آُ پ دن بھر کے تھکےہوئے ہوں تو گڑ کھانے سے یہ مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔
بلڈپریشرکے مریضوں کر صبح خالی پیٹ ضرور گڑ کھانا چاہیے، اس میں موجود پوٹاشیم اور سوڈیم جسم کےتیزابی ایجنٹ کو کم کرتے ہیں اور خون کے سرخ خلیات کو صحت مند بناتا ہے۔
مدافعاتی نظام مضبوط ہوتا ہے
صبح خالی پیٹ گڑ کھانے سے مدافعاتی نطام مضبوط ہوتا ہے، جس سے جسم میں بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت بڑھ جائے گی۔ گڑ وٹامن سی، بی6 اور میگنیشم سے بھر پور ہونے کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات بھی رکھتا ہے یہ قوت مدافعت بڑھانے کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
وزن گھٹتا ہے
اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پروشان ہیں تو گڑ آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ گڑ میں موجود پوٹاشیم جسم کے وزن کو کم کرنے کام کرتا ہے۔ باقاعدگی سے صبح خالی پیٹ گڑ کھانے سے اور پانی پینے سے بھی جسم کے بڑھتے ہوئے وزن کو آسانی سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔