Aaj Logo

شائع 06 جولائ 2024 02:51pm

علی امین گنڈا پور کی نصیرآباد مقدمے میں عبوری ضمانت منظور

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی نصیرآباد مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخواہ نصیرآباد تھانے میں درج مقدمے میں پیش ہوئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج راجہ فیصل رشید نےکیس کی سماعت کی۔

علی امین گنڈا پورکے وکیل ملک فیصل پیش ہوئے موقف اپنایاکہ علی امین گنڈا پورکیخلاف مقدمہ سیاسی انتقام کی اعلی مثال ہے مقدمہ بے بنیاد ہے اورمیں شامل دفعات بھی قابل ضمانت ہیں۔

علی امین عدالت کے سامنے سرنڈرکرچکے ضمانت منظورکی جائے،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سنایا گیا ہے۔

عدالت نے 20 ہزار مچلکوں کے عیوض علی امین گنڈاپورکی عبوری ضمانت مںظور کرلی ہے۔

Read Comments