Aaj Logo

شائع 06 جولائ 2024 01:20pm

برطانوی پارلیمنٹ میں چار نئے پاکستانی چہرے آگئے، مجموعی تعداد 15 برقرار

برطانوی پارلیمنٹ میں چار نئے پاکستانی چہرے آگئے۔ شبانہ محمود برطانوی حکومت میں شامل واحد مسلم وزیر ہیں۔

برطانوی پارلیمنٹ میں اس وقت 15 پاکستانی نژاد ارکان ہیں۔ دو دن قبل ہونے والے برطانوی الیکشن میں کامیاب ہونے والے پاکستانی نژاد افراد میں یاسمین قریشی، ناز شاہ، افضل خان، عمران حسین، روزینہ خان، محمد یاسین، ثاقب بھٹی، نصرت غنی، طاہر علی، زہرہ سلطانہ، ڈاکٹر زبیر، ایوب خان اور عدنان حسین شامل ہیں۔

برمنگھم کے علاقے لیڈی وُڈ کے حلقے سے لیبر پارٹی کی اہم رہنما شبانہ محمود نے پندرہ ہزار پانچ سو اٹھاون ووٹ حاصل کیے۔ شبانہ محمود 2010 سے پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوتی آرہی ہیں۔ ان کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع میرپور سے ہے۔

اس بار درجنوں حلقوں میں غزہ کا معاملہ سب سے اہم رہا جس کے باعث نتائج پر اثر پڑا۔ چار آزاد امیدوار غزہ ایشو پر کامیاب ہوئے۔ انہوں نے لیبر پارٹی کے امیدواروں کو شکست دی۔

برمنگھم کے علاقے پیری کے حلقے سے آزاد امیدوار بیرسٹر ایوب خان نے غزہ کے معاملے پر مہم چلائی اور غیر متوقع طور پر لیبر پارٹی کے خالد محمود کو شکست سے دوچار کیا۔خالد محمود سب سے سینیر پاکستانی نژاد پارلیمنٹیرین تھے۔

برمنگھم کے حلقے ہال گرین اینڈ موسیلی کے حلقے سے لیبر پارٹی کے طاہر علی بارہ ہزار سات سو اٹھانوے ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

Read Comments