Aaj Logo

شائع 06 جولائ 2024 01:07pm

پرویز خٹک نے گواہی دی تو نہ وہ پراٹھے کھاسکیں گے نہ سگریٹ پی سکیں گے، گنڈا پور کی دھمکی

راولپنڈی: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پرویز خٹک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پارٹی چھوڑی، ڈرکرپشتونوں کی ناک کاٹ دی، جھوٹی گواہی نہ دیں، گواہی دی تو نہ وہ پراٹھے کھاسکیں گے نہ سگریٹ پی سکیں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسز میں کچھ نہیں نکلا، عمران خان پر جعلی مقدمات بنائے گئے ہیں، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاق آئین اورعدلیہ کیخلاف کام کررہی پوری قوم کوپتہ ہے کہ عدلیہ پردباوہے، ملک میں جزا و سزا نہیں ہو رہی، موجودہ حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے، نواز شریف اور آصف زرداری پر بھی پرچے کٹے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہے۔

Read Comments