Aaj Logo

شائع 06 جولائ 2024 12:42pm

مراد علی شاہ کو مصطفیٰ کمال کا کرارا جواب: ’جہاں کام ہو وہاں اشتہار کی ضرورت نہیں پڑتی‘

کراچی کے سابق سٹی ناظم سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر کہیں کام ہوا ہوتا ہے اشتہار لگاکر بتانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما اور کراچی کے سابق ناظمِ اعلیٰ سید مصطفیٰ کمال سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ پر برس پڑے۔

سید مصطفیٰ کمال کہتے ہیں جہاں کام ہوتا ہے وہاں اشتہار لگاکر بتانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ترقی کہہ کر نہیں دکھائی جاتی بلکہ ترقی خود ہی بتاتی ہے کہ وہ واقع ہوئی ہے۔

ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ کی ترقی سے متعلق وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ اگر سندھ میں کام ہوا ہوتا تو ہم بھی سراہتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے سندھ کی غلط تصویر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دورِ اقتدار میں سندھ کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔

سابق سٹی ناظم کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی طرف سے اربوں روپے اشتہارات پر صرف کیے جارہے ہیں۔ یہ کسی کے ذاتی پیسے ہیں بلکہ ہمارے اور آپ کے پیسے ہیں۔

Read Comments