Aaj Logo

شائع 06 جولائ 2024 11:41am

لاہور: سستےآٹے کی فراہمی، محکمہ خوراک پنجاب ان ایکشن

سستے آٹے کی فراہمی کے لیے محکمہ خوراک نے مہنگا آٹا فروخت کرنے پرتین فلور ملز کے لائسنس معطل، ناقص انتظامات پر باون فلور پوائنٹس کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے۔

محکمہ خوراک کے مطابق لاہور ڈویژن میں ایک سو پینتیس، فیصل آباد میں پندرہ، سرگودھا میں اکہتر، ملتان ایک سو چھ، ساہیوال میں تینتیس اور ڈی جی خان میں تین پوائنٹس کو چیک کیا گیا۔

وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا بوگس ریکارڈ اور مہنگے داموں آٹے کی سپلائی پر کارروائیاں کیں، مہنگے داموں سپلائی کرنیوالے ڈیلرز اور ملز کے لائسنس معطل کریں گے، یومیہ بنیادوں پرمارکیٹ کے نرخوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

Read Comments