Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 جولائ 2024 11:45pm

پنجاب اور آزاد کشمیر میں بارش سے جل تھل، مشرقی سندھ میں مون سون ہوائیں آج داخل ہوں گی

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مون سون ہوائیں آج شام مشرقی سندھ میں داخل ہوں گی جس کے بعد تھرپارکر، عمرکوٹ، سکھر، لاڑکانہ، قمبراورشہداد کوٹ میں بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ 8 اور 9 جولائی کو کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

جھنگ اور گردونواح میں بارش

جھنگ اور گردونواح میں مون سون کی پہلی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا ۔

جھنگ میں صبح سویرے سے ہی آسمان پر گہرے بادلوں کا راج تھا تیز اور ٹھنڈی ہوائوں سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔مون سون کی پہلی بارش سے لطف اندوز ہونے کے لیے مچلوں اور بچوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئےتاہم شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہے ۔

لاہور میں بارش نے گرمی کی چھٹی کرادی ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی لیکن لیسکو کے کئی فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی بندش نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا۔

رات بھر سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ شہر میں سب سے زیادہ فرخ آباد اور تاج پورہ کے علاقے میں 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اقبال ٹاؤن 44 ملی میٹر، پانی والا تالاب 43، گلشن راوی 42، مغلپورہ 40 اور لکشمی کے علاقے میں 39 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اپر مال کے علاقے میں 38، گلبرگ میں 28، قرطبہ چوک میں 25 اور جیل روڈ پر 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے سبب حادثات اور نقصانات

شدید بارش کے باعث گھرکی چھت منہدم

ننکانہ صاحب میں بارش کے باعث چھتیں اوردیواریں گرنے بھائی جاں بحق ہو گیا 2 بہن بھائی زخمی بھی ہوئے جبکہ مختلف حادثات میں 8 مزید افراد افراد شدید زخمی ہو گئے۔

قصورمیں 10 سالہ بچی جاں بحق

قصور کے نواحی علاقہ منڈی عثمان والا میں چھت گرنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق جبکہ والد والدہ اور بہن زخمی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقہ منڈی عثمان والا میں بارش کے باعث ایک ہی گھر کے تین افراد ملبہ تلے آکر زخمی جبکہ ایک بچہ جانبحق ہوگئی۔

منڈی عثمان والا میں بارش کے باعث خستہ حال چھت گر گئی جس کے نیچے دب گئے۔

واقعے میں 10 سالہ زہرہ موقع پر جانبحق جبکہ تین سالہ فاطمہ اور والد اور والدہ شدید زخمی ہو گئی۔

زخمیوں کو فوری طور پر ملبہ تلے سے نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مرید کے میں شدید بارش کے باعث گھرکی چھت گرگئی

مرید کے میں شدید بارش کے باعث گھرکی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی گھرانے کے 4 افرا دملبے تلے دب گئے۔

ریسکیوحکام کے مطابق ملبےتلے دبے افراد کونکالنےکاعمل جاری ہے۔

پاکپتن شہر و گردونواح میں موسلادھار بارش

پاکپتن شہر و گردونواح میں موسلادھار بارش کے بعد شہر کی اہم شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، کئی گھنٹوں سے جاری بارش سے نِظامِ زندگی مفلوج اوربجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

Read Comments