بھارت میں حال ہی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سانپ کے ڈسنے پر انسان نے سانپ کو کاٹ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ سنتوش لوہار نیند پوری کر رہا تھا کہ اسی دوران سانپ نے اسے ڈس لیا۔
نواڈا کا رہائشی دن بھر کام کر کے کیمپ میں نیند کی آغوش میں تھا، کہ اسی دوران سانپ نے ڈسا۔
مقامی طور پر اس بات کا ماننا ہے کہ اگر سانپ کاٹ لے تو اس کے زہر کو ختم کرنے کے لیے مذکورہ شخص کو سانپ کو کاٹنا چاہیے۔
دو سر والے نایاب سانپ نے چڑیا گھر کے مالک کو ڈس لیا
بس پھر کیا تھا، 25 سال سنتوش نے بھی سانپ کو کاٹ لیا، اگرچہ خود بھی سنتوش اسپتال پہنچے تاہم سانپ کو دو مرتبہ اپنے منہ سے چبا کر مار دیا۔
سنتوش کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے سنتوش کو راجولی سب ڈویژن اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں اگلے ہی روز سنتوش کو ڈسچارج کر دیا تھا۔
اس سے قبل ریاست اترپردیش میں بھی ایک شخص 5 ڈسنے کے باوجود صحتیاب ہو گیا تھا، جس پر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے تھے۔