اکثر صارفین چیٹنگ کے دوران کے ایموجیز کا استعمال کرتے ہیں۔ کوئی مختلف چہرے والے ایموجیز بنا کر بھیجتا ہے تو کوئی رنگ برنگے دل والے ایموجیز بھیج کر اپنے جذبات کا اظہار کرتا ہے۔
لیکن کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ ان رنگ برنگے دل والے (Heart Emojis) کا اصل مطلب کیا ہوتا ہے؟
آیئے جانتے ہیں کہ ان رنگ برنگے ایموجیز کے صحیح معنی جو آپ کو ضرور معلوم ہونے چاہئیں۔
نارنجی رنگ کا دل والا ایمجوی گرمجوشی اور دوستی نمائندگی کرتا ہے۔
پیلے رنگ والے ایموجی کا مطلب کسی سے خوشی اور دوستی کا اظہار کرنا ہوتا ہے۔
سبز رنگ کا دل فطرت، ترقی اور ہم آہنگی کی علامت ہے۔
وائٹ ہارٹ ایموجی کا استعمال بھی کافی کیا جاتا ہے۔ یہ ایموجی پاکیزگی، امن اور معصومیت کی علامت ہے۔
گلابی رنگ کے یہ تمام ہارٹس پیار، محبت اور رومانس کی نمائندگی کرتے ہیں۔
بلیو ہارٹ ایموجی کو امن کی علامت کہا جاتا ہے اعتماد، عقیدت اور وفاداری کی خصوصیات کو ظاہر کرتا ہے۔