فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2024 کے لیے تنخواہ دار طبقے، ایسوسی ایشن آف پرسنز (اے او پیز) کمپنیوں اور کاروباری افراد کے لیے نئے ریٹرن فارمز جاری کردیے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کی مطابق جمعرات کو جاری کردہ 2024 کے ایس آر او 949 کے ذریعے ان زمروں کے ریٹرن فارمز کی الیکٹرانک کاپیاں جاری کی گئیں۔
اس نوٹیفکیشن کے ذریعے ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز میں ترامیم بھی کی ہیں۔ ایک اور نوٹی فکیشن ایس آر او 0950 کے ذریعے ایف بی آر نے ٹیکس سال 2024 کے لیے افراد کے لیے مینوئل انکم ٹیکس ریٹرن فارم بھی جاری کیے ہیں۔
علاوہ ازیں خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ایف بی آر نے کہا کہ 2 لاکھ 10 ہزار ایسے صارفین کے سم کارڈز کو بلاک کر دیا گئا جنہوں نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔
ایف بی آر کی جانب سے بند کی گئی موبائل سم بحال کرنے طریقہ
2022 میں 24 کروڑ سے زیادہ آبادی میں سے صرف 52 لاکھ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ علاوہ ازیںترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ ہم نے ٹیکس ادا کرنے والوں کی سمز کو بحال کر دیا ہے۔