Aaj Logo

شائع 05 جولائ 2024 12:53pm

لاہور ہائیکورٹ: بھائی کے قتل کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

لاہور ہائیکورٹ نے بھائی کے قتل کے مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مجرم گلریز کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم گلزیز نے اپنے بھائی محمد وقاص کو قتل کیا، مجرم کو ٹرائل کورٹ نے 2020 میں سزائے موت کا حکم سنایا، مقتول کی اہلیہ نے مجرم گلریز کے خلاف شیخوپورہ میں مقدمہ درج کروایا، ایف آئی اے آر کے مطابق مجرم گلزیز نے بھائی محمد وقاص کو چھری مار کر قتل کیا۔

تحریری فیصلے مزید میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر نے تسلیم کیا کہ چھری کو فارنزک لیب نہیں بھیجا گیا اور مقتول کی والدہ اور والد کے بیانات مجرم کو بچانے کے لیے محسوس ہوئے، یہ درست ہے کہ مقتول کی بیوی سدرہ کے سسرال والوں نے اس کا ساتھ نہیں دیا۔

فیصلے کے مطابق مدعیہ سدرہ نے اپنے شوہر محمد وقاص کو زخمی حالت میں شاہدرہ اسپتال شفٹ کیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

یاد رہے کہ مجرم گلریز نے سزائے موت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

Read Comments