ہوائی سفر کے دوران ایسے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں جس کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ تک کرنا پڑ جاتی ہے، ایسا ایک حیران کن واقعہ امریکی پرواز کے ساتھ ہوا ہے۔
حال ہی میں امریکی ائیرلائن کی پرواز میں مسافر کی جانب سے جہاز کی سیٹ پر ہی نامناسب حرکت کی گئی ہے، جسے حراست میں لے لیا گیا ہے، پرواز پورٹ لینڈ سے روانہ ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ بدھ کے روز یہ واقعہ پیش آیا ہے، جبکہ 25 سالہ مسافر نیل مک کیرتھی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسے ایک طبی مسئلہ لاحق ہے، جس کے باعث نامناسب حرکت کی اور سیٹ کو ہی بیت الخلاء بنا دیا۔
25 سالہ مسافر کی اس حرکت پر دیگر مسافروں کی جانب سے شدید شور شرابا کیا جا رہا تھا، جس کے بعد پرواز کو امریکی شہر بفیلو کے ائیرپورٹ ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مل پائی۔
رن وے پر ملازم ہوائی جہاز کے پہیے کے نیچے آکر ہمیشہ کے لیے معزور ہو گیا
جبکہ مسافر کی جانب سے پولیس کو بتانا تھا کہ پرواز کے دوران اس نے پانی زیادہ پیا تھا، جبکہ مشروبات کا استعمال بھی زیادہ کیا تھا۔ تاہم بوفیلو کے کورٹ برائے جرائم میں مسافر کے خلاف مجرمانہ عمل کی شکایت درج ہوئی ہے۔
ہوائی جہاز میں روتے بسورتے بچوں کو خوش رکھنے کا طریقہ
مسافر نے بتایا کہ شکاگو ائیرپورٹ پر بھی انہوں نے کولڈ ڈرنکس کا استعمال کیا تھا، جس کے باعث مسافر دوران پرواز اپنی سیٹ پر ہی واش روم کر رہا تھا۔
پولیس کی جانب سے مسافر کو بوفیلو نیاگرا انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، جبکہ نامناسب حرکت کی دفعات کے تحت مسافر کو گرفتار کیا گیا، اس دفعات کے تحت کسی بھی مجرم کو زیادہ سے زیادہ 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے۔