حکومت پنجاب نے مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کے لیے 6 سے 11 محرم تک صوبے میں سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس کے علاوہ محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز کی خدمات بھی طلب کرلیں ہیں۔
حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے موقع پر غیر مناسب مواد اور مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کے لیے 5 روز کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت دخلہ کو خط لکھ دیا۔
حکومت خیبرپختونخوا کا سوشل میڈیا منصوبہ پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ
محکمہ داخلہ کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ پنجاب میں 6 سے 11 محرم تک سوشل میڈیا فورمز بند رکھے جائیں، فیس بک، انسٹا گرام، واٹس ایپ، یو ٹیوب، ایکس، ٹک ٹاک اور دیگر بند رکھے جائیں تاکہ مذہبی انتہا پسندی سے بچا جا سکے۔
خط میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 5 روز کے لیے بند کیے جائیں، سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنے کی تجویز کیبنٹ کمیٹی نے پاس کی ہے، کابینہ کمیٹ لاء اینڈ آرڈر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند رکھنے منظوری دی، اس تجویز کا مقصد توہین آمیز، غیر مصدقہ اور فرقہ وارانہ مواد کو پھیلنے سے روکنا ہے۔