ایک جانب پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے کہ کل صبح 6 بجے سے پیٹرول کی فراہمی بند کر دی جائے گی تو دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کا مشترکہ بیان سامنے آگیا ہے ۔
پیٹرولیم ڈویژن او ر اوگرا کے مطابق ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات دستیاب رہیں گی، جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیزکوپیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی وافرمقدارموجودہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیزپیٹرول پمپس بھی کھلےرکھیں۔
یاد رہے کہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ،چیئرمین ایف بی آر،چیئرمین اوگراسےملاقاتیں ہوئیں، حکومت سےبارہا مطالبہ کیا کہ ٹیکس واپس لیں لیکن مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے کل صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔