وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف قازقستان سے وطن واپسی پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے پر غور کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم تمام جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیں گے، جبکہ اے پی سی کی تاریخ کا تعین وزیراعظم کی وطن واپسی پر ہوگا۔
پاکستان نے آپریشن ’عزم استحکام‘ کی کامیابی کیلئے امریکا سے مدد مانگ لی
وزیراعظم اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے تقریب سے خطاب بھی کیا ہے۔
وزیر اعظم کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے۔