Aaj Logo

شائع 04 جولائ 2024 06:48pm

پی سی بی نے سابق اسٹار کرکٹرز کو ٹیم کا مینٹور بنانے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ کی بہتری سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سابق اسٹار کرکٹرز کو ٹیم کا مینٹور بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین پی سی بی کا سلیکشن کمیٹی میں غلط فیصلے کرنے والوں کے احتساب کا اعلان

رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے سابق کھلاڑیوں میں شعیب اختر، شعیب ملک، وقار یونس اور معین خان سے رابطہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ پی سی بی نے ثقلین مشتاق، یونس خان، کامران اکمل سمیت دیگر کھلاڑیوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پی سی بی کی سابق کرکٹرز سے کھیل کی بہتری کیلئے مشاورت جاری ہے، ذرائع کے کہنا ہے کہ پی سی بی پانچ سابق کھلاڑیوں کو مینٹور بناسکتا ہے۔

مینٹور کا فیصلہ چئیرمین پی سی بی بورڈ آف گورنرز سے مشاورت کے بعد کرینگے۔

Read Comments