عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئیں، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 43 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا۔
دالیں مہنگی ہوگئیں، آٹے، میدے کی قیمت میں بھی اضافے کا خدشہ
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 857 روپے کے اضافہ سے 2 لاکھ 8 ہزار 590 روپے ہوگئی۔
18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہونے پر موبائل فونز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 355 ڈالر ہو گئی ہے۔