Aaj Logo

شائع 04 جولائ 2024 03:14pm

عمران خان کے بلانے پر شاندانہ، فردوس شمیم اور جنید اکبر کی اڈیالہ جیل آمد

پاکستان تحریکِ انصاف میں مبینہ گروہ بندی ختم کرانے کے لیے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے طلب کیے جانے پر شاندانہ گلزار، فردوس شمیم نقوی اور جنید اکبر اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں عمر ایوب، شبلی فراز اور رؤف حسن کے علاوہ شہریار آفریدی بھی شامل ہیں۔ ان سب کو بلالیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی میں گروہ بندی اور اختلافات پر شدید ناراضی ظاہر کی ہے۔ اس حوالے سے خبریں ملنے پر انہوں نے کلیدی رہنماؤں کو طلب کیا ہے تاکہ کھل کر بات ہوسکے اور بدگمانیاں دور کی جاسکیں۔

اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست مرتب کرنے کے حوالے سے بھی اختلافات پائے جاتے ہیں۔ طے ہی نہیں ہو پارہا تھا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کسے بلایا جائے اور کسے نہ بلایا جائے۔

بانی پی ٹی آئی نے چند روز قبل اس قیاس آرائی کو بالکل بے بنیاد قرار دیا تھا کہ پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بنایا جارہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی عوام میں جڑیں رکھتی ہے اس لیے کسی بھی فارورڈ بلاک کی تشکیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اب ایسا لگتا ہے کہ فارورڈ بلاک کی تشکیل اور اختلافات کے ابھرنے سے متعلق قیاس آرائیاں بہت حد تک درست تھیں۔ ان تمام رہنماؤں کو طلب کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بانی پی ٹی آئی اختلافات دور کرنے کے لیے فکر مند اور متحرک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، دونوں گروپس کو جیل بلایا ہے، عمران خان

پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، صرف عمران خان کا بلاک ہے، بیرسٹر گوہر

Read Comments