Aaj Logo

شائع 04 جولائ 2024 01:03pm

گرڈاسٹیشنز سے زبردستی بجلی بحال کروانا معمول بن گیا

خیبرپختونخوا میں شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں جبکہ گرڈ اسٹیشن سے زبردستی بجلی بحال کروانا معمول بن گیا، پی ٹی آئی کے ایک اور رکن صوبائی اسمبلی کا رحمان بابا گرڈ اسٹیشن پر دھاوابول دیا۔

ملک شہاب نے گزشتہ رات زبردستی کچوڑی فیڈر چالو کروایا۔ ترجمان پیسکو کے مطابق کچوڑی فیڈر پر بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے لاسز 83 فیصد سے زائد ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے گرڈ اسٹیشن کا کنٹرول سنبھال لیا، خیبرپختونخوا سے بجلی فراہمی بند کرنے کی دھمکی

انہوں نے کہا کہ زبردستی فیڈر چالو کرانے سے دیگر فیڈرز پر بجلی کی سپلائی متاثر ہوتی ہے، ملک شہاب اور دیگر مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Read Comments