Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 جولائ 2024 04:12pm

سمندری طوفان میں پھنسی بھارتی ٹیم نئی دہلی پہنچ گئی

ورلڈ کپ ٹی 20 کا فائنل جیتنے کے بعد اب بھارتی کرکٹ ٹیم باقاعدہ طور پر ملک پہنچ گئی ہے، جہاں روہت شرما کی قیات میں ٹیم نے نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔

ویسٹ انڈیز میں سمندری طوفان کے باعث جہاں شہری پرییشان تھے وہیں بھارتی کرکٹ ٹیم بھی محصور ہو کر رہ گئی تھی۔

تاہم اب بھارتی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے بارباڈوس سے نئی دہلی پہنچی جہاں ٹیم کے ہاتھ میں ٹرافی بھی موجود تھی۔

دفاعی چیمپئین ٹیم کو خوش آمدید کہنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد ائیرپورٹ پر موجود تھی، جہاں بینڈ باجوں کی موجودگی میں ٹیم استقبال کیا گیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کی واپسی کے حوالے سے اہم خبر آگئی

ٹیم سخت سیکیورٹی میں ائیرپورٹ سے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے پہنچیں جہاں روہت شرما نے ٹیم کی قیادت کی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کی تاریخ سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق خصوصی طیارے کا نام ائیر انڈیا چیمپئینز 24 ورلڈ کپ یعنی اے آئی سی 24 ڈبلیو سی رکھا گیا ہے، جو کہ مقامی وقت صبح 4 بج کر 50 منٹ پر بارباڈوس سے روانہ ہوئی اور صبح 7 بجے نئی دہلی کے ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔

اس خصوصی طیارے میں کھلاڑیوں کے علاوہ ان کی فیملی، معاون عملہ اور کوچز بھی شامل تھے۔

دوسری جانب بھارتی کھلاڑیوں سے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی تھی، جہاں نریندر مودی نے کھلاڑیوں کو ناشتے کی دعوت دی تھی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہار کے بعد قومی کھلاڑیوں کی گدوں پر پریکٹس، ویڈیو وائرل

نریندر مودی نے کھلاڑیوں کو جیت کی مبارکباد دی اور ان کے تجربات بھی سنے۔ واضح رہے بھارتی ٹیم کو ورلڈ کپ فائنل جیتنے کے اگلے ہی دن بھارت پہنچنا تھا تاہم سمندری طوفان کے باعث بارباڈوس میں ہوائی سفر بند تھا، جس کے باعث روانگی میں تاخیر ہوئی۔

Read Comments